counter easy hit

ٹیکسلا کی باشعور عوام نے فیصلہ دیدیا،مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پرابھی اور بھگتیں گے،خان یوسف

khan-yousaf-g-secretary-pml-n-france

khan-yousaf-g-secretary-pml-n-france

فرانس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسلا کے باشعورعوام کا فیصلہ پورے پاکستان کا فیصلہ ہوتا ہے ۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ٹیکسلا میں پاکستان کی  باشعور عوام ہمیشہ پرفارمنس پر مینڈیٹ دیتی ہے ۔

انہوں نے پی پی 7 میں حاجی ملک عمر فاروق کی کامیابی پردلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ن لیگ فرانس کی طرف سے میاں نواز شریف صاحب ، محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو تاریخ کی بہترین پرفارمنس پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور حاجی ملک عمر فاروق کی کامیابی پر انہیں بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ یہ تو صرف شروعات ہے ابھی ہمارے مخالفین کے کرتوتوں کی سزا انہیں ملنا باقی ہے۔ ٹیکسلا سمیت ملک بھر کی باشعور عوام وزیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے اور ان کے وژن پر بھر پور اعتماد کرتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website