مقام شکر ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت نے عالمی برادری کو پاکستان کیطرف جھکنے پر مجبور کیا وگرنہ زرداری دورحکومت میں تاجر تو کیا سیاح بھی پاکستان کا رخ نہیں کرتے تھے، خان یوسف
پیرس(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر زرداری دور حکومت میں تاجر تو کیا سیاح بھی پاکستان کا رخ نہیں کرتے تھے بلکہ جو انٹرنیشنل پروجیکٹ پاکستان میں تھے وہ بھی بند کر کے پاکستان سے چلے گئے کرکٹ کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور آج دنیا پاکستان کی ترقی کو مان رہی ہے،
شکریہ وزیر اعظم قوم سے کیے وعدوں کو بروقت عملی جامہ پہنا کر ثابت کیا کہ ان کا ایجنڈا صرف ترقی و خوشحالی ہے۔