جب جنرل راحیل نے کمان سنبھالی توامن وامان کی صورتحال انتہائی ابتر، آج دہشتگرد بھاگ چکے ہیں،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس
پیرس (ایس ایم حسنین)مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے جنرل راحیل شریف کو شاندار الفاظ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جنرل راحیل شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے قوم مشرف سے پہلے والا پر امن اور دہشتگردی سے پاک پاکستان لوٹا دیا ہے۔ جب جنرل راحیل شریف نے کمان سنبھالی تو ہر طرف دہشت اور خوف کی فضا تھی آج دہشتگرد بھاگ چکے اور پاکستان کی فضاءپر امن اورماحول انتہائی خوشگوار ہے۔