counter easy hit

علیمہ خان کے مبینہ کالے دھن کو سفید کردیا گیا مگر ذرائع آمدن بتانے کی زحمت نہیں کی گئی اس کیلئے ان میں سے کوئی نیا تبدیلی نمائندہ اٹھے گا، خان محمد یوسف

علیمہ خان کے مبینہ کالے دھن کو سفید کردیا گیا مگر ذرائع آمدن بتانے کی زحمت نہیں کی گئی اس کیلئے ان میں سے کوئی نیا تبدیلی نمائندہ اٹھے گا، خان محمد یوسف

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے مبینہ کالے دھن کو 25 فیصد ٹیکس اور 25 فیصد جرمانہ کے ساتھ سفید کرنے کے احکامات بدعنوانی ہیں۔ خلافت راشدہ کی بات کرنے والے اور خلیفہ اول کے اپنا کاروبار چھوڑ کر خلافت کا آغاز کرنے کی مثالیں دینے والے اپنے خاندانوں کے کاروباروں پر ایمنسٹیز اور کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ملک کے اعلیٰ اداروں کو استعمال کررہے ہیں۔

اب علیمہ خان سے ذرائع آمدن پوچھنے کیلئے عمران خان سے بڑا کوئی نجات دہندہ پیدا ہوگا جو اس کالے دھن کو سفید ہونے کا حساب لے گا۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

KHAN YOUSAF, GEN SECRETARY, PMLN, FRANCE