counter easy hit

عظیم لیڈر میاں محمد نواز شریف کی لڑائی آنے والی نسلوں کیلئے ہے، 70سال سے محبوس عوامی حقوق اورمینڈیٹ بحال کراکردم لینگے، خان یوسف

Khan Yousaf, Gen Secretary, PMLN, France
عظیم لیڈر میاں محمد نواز شریف کی لڑائی آنے والی نسلوں کیلئے ہے، 70سال سے محبوس عوامی حقوق اورمینڈیٹ بحال کراکردم لینگے، خان یوسف

پیرس(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے مسلم لیگ ن کے پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل جدوجہد ضرور رنگ لانے والی ہے وہ دن دور نہیں جب ہمارے قائد محترم میاں محمد نواز شریف عوام کے درمیان ہونگے اور 70 سال سے عوام کے حقوق اور مینڈیٹ پر باربارڈاکہ ڈالنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کارکن اپنی محنت جاری رکھیں عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کی لڑائی آنے والی نسلوں کیلئے ہے ۔  تاریخ کے بد ترین جوڈیشل ٹرائل اورثبوتوں کوضائع کر کے اپنی مرضی کے فیصلوں کے ذریعے قومی کے مسیحا کو بیٹی اورداماد اورپارٹی ورکرز سمیت پابند سلاسل رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کا جنازہ نکال دے گا، کوئی بھی ملک پالیسیوں کی تسلسل کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ موجودہ حکومت نے 9 ماہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک قرضہ لیا ہے،عظیم لیڈران میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس میں نیب کو شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا، نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، چیئرمین نیب نے کہا حکومت کے خلاف کارروائی کی تو یہ گر جائے گی، کیا چیئرمین نیب اب اس بنیاد پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، چیئرمین نیب اگر ملکی مفاد بیان کریں گے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں.

انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے والوں کی اپنے راز خودبخود میڈیا کی زینت بنتے جارہے ہیں.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website