سرگودھا یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی پروفیسر کے بعد ایک اور استاد کی ہتھکڑیوں میں عدالت پیشی حکومت کے مکروع چہرے کو بے نقاب کرگئی، خان یوسف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے کہا ہے کہ سینئر صحافی اور پروفیسر ریٹائرڈ عرفان صدیقی کی ہتھکڑیوں میں عدالت پیشی سے حکومت کا مکروع چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ جس ملک میں استاد کی عزت کو تماشہ بنا دیا جائے وہ قوم ترقی تو کیااپنے مقام سے بھی گر جاتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ ملک پاکستان پر رحم فرمائیں جہاں قانون کے احترام کی یہ حالت ہے کہ حکمران لوٹ مار میں مصروف جبکہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانےوالی اپوزیشن جیلوں میں بند ہے۔ ایسے میں کوئی جمہوری ریاست ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکی۔