حکومت اور قومی اہمیت کے تمام منصوبوں کو کالاباغ ڈیم بنانے کی اپوزیشن کی مذموم مہم زور پکڑ چکی ہے، خان یوسف
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانسکے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اللہ حافظ ہے ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتے ہی ناقابل فہم مہمات شروع ہو چکی ہیں۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیرک قیادت ہے جو وہ خندہ پیشانی سےطوفان بد تمیزی کا مقابلہ کر رہے ہیں ورنہ تمام قومی اہمیت کے منصوبوں کے خلاف کالاباغ ڈیم کی طرح بیرونی مداخلت پر مبنی سازشوں کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہو چکا ہے اور ناعاقبت اندیش نام نہاد لیڈر اس مہم میں پیش پیش ہیں۔ ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
پانامہ کیس بھی صرف اور صرف امریکی اور اسرائیلی استعماری قوت کو بحال کرنے اور اس کی راہ میں آنے والی سنجیدہ حکومتوں کو نیچا دکھانے کیلئے ہے اور ہمارے ناعاقبت اندیش نام نہاد انقلابی اس مہم میں صیہونیت کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکے ہیں