counter easy hit

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کا متحد ہونا خوش آئند ہے، خان یوسف

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کا متحد ہونا خوش آئند ہے، خان یوسف

پیرس ( مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کا متحد ہونا خوش آئند ہے، حکومت کو فری ہینڈ دینے سے ملک خطرے سے دوچار ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی 5ماہ کی کارکردگی صفر ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حکومت کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی جس کے باعث ناکام حکومت نے ڈالر کی قیمت آسمان سے لگادی اور مہنگائی کے طوفان نے غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی۔ اپوزیشن جماعتوںنے متحدہوکرغریب عوام کے دل جیت لئے ہیں

Khan Yousaf, GENERAL, SECRETARY, PMLN, FRANCE