پیرس، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ، احتجاجی مظاہرہ ستائیس جنوری بروز اتوار دن تین بجے بمقام ایفل ٹاور تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی میں بھرپور شرکت کریگی, یوسف خان
پیرس(یس اردو مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری یوسف خان نے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے 27 جنوری کو ایفل ٹاور پر دن 03:00 بجے ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” بھارت ایک طرف تو جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن دوسری جانب وہ کشمیریوں کو ان کا بینادی حق یعنی حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کرتا آرہا ہے۔ بھارتی جمہوریت کے پیروکاروں نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو صرف اس لئی شہید کیا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔
کوئی دنیا کوبھارت کا اصلی چہرہ دکھانے کی طرف توجہ نہیں دیتا۔ پیرس، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ، احتجاجی مظاہرہ ستائیس جنوری بروز اتوار دن تین بجے بمقام ایفل ٹاور تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی میں بھرپور شرکت کریگی
بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ستائیس جنوری بروز اتوار دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک میٹرو ٹروکاڈیرو ایفل ٹاور پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس مظاہرہ میں شرکت فرمائیں۔
تمام پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس مظاہرہ میں شرکت فرمائیں۔
منجانب : میاں ذوالفقار جتالہ ۔ چوہدری منیر احمد وڑائچ ۔ محمد یوسف خان ، چوہدری کامران یوسف گھمن ۔ ماجد چیمہ ،راجہ علی اصغر ، چوہدری سجاد ڈوگہ ، قاری فاروق احمد فاروقی ، میاں محمد امجد ،محترمہ آصفہ ہاشمی ، راجہ اشفاق احمد ، اختر علی بٹ ، چوہدری نوید پکھووال ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ، سردار ظہور اقبال ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، یاسر قدیر ، چوہدری ذوالفقار نگیال ، اصغر صغیر ، میاں ساجد گورسی ، شیخ نعمت اللہ ، عصمت اللہ تارڑ ، صاحبزادہ عتیق الرحمن ۔
پاکستانی و کشمیری کمیونٹی فرانس