پیرس (عمیر بیگ) با شعور عوام ترقی وخوشحالی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گیان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ،پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان سے ثابت ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم اور انکے خاندان کو پانامالیکس سے کوئی خطرہ نہیں،من گھڑت الزامات لگا کر اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے