پیرس(عمیر بیگ) پانا ما لیکس پر بنا یا گیا کمیشن مکمل با اختیار ہو گا۔ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جب کمیشن بنانے کااعلان کردیا تو اپوزیشن کی میں نہ ما نوں کی سیاست غیر سنجیدہ طرز عمل ہے۔ پہلے بھی دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچا یا اور آج پھر غیر ملکی سرمایہ کاری اورترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔