counter easy hit

عمران خان جلوسوں کی آڑ میں ملک کا نقصان کر رہے ہیں ، خان یوسف

Khan Yusuf

Khan Yusuf

پیرس(عمیر بیگ)عوام نے پہلے بھی عمران خان کو مسترد کیا تھا اور آئندہ بھی وہ عوامی نفرت کا نشانہ بنیں گے۔ پاناما لیکس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے خود کو احتساب کے لیے پیش کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ کمیشن کے قیام سے مخالفین کے منصوبے خاک میں مل چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کمیشن کے قیام کے بعد احتجاج بلا جواز ہے ، انہیں شور مچانے سے رسوائی اور ذلت کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔