پیرس(عمیر بیگ)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کرپشن مافیا کو جڑوں سے اْکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے انشاء اللہ کرپشن میں ملوث عناصر ،ٹیکس چور اور قرضے معاف کرانیوالے سیاستدان احتساب کے شکنجے سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے انشاء اللہ حکومت اپنی تمام توانائیاں ان اہداف کے حصول کیلئے بروئے کار لائے گی۔