پیرس(عمیر بیگ) نواز شریف کی قیادت نے پاکستانی معیشت کو ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا کرکے دوبارہ اقتصادی ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ امانت ، دیانت اور محنت کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی۔ زرمبالہ کے ذخائر پہلی بار 21 ارب ڈالر سے زیادہ ہوئے اور اب پاکستان مستقبل میں 10 بڑی معاشی طاقتوں کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے۔عمران خان نے قوم کے 120 دن ضائع کئے اور پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی لیکن عمران خان 120 دن کے دھرنے پر فخر کرتے ہیں۔