پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو بحرانی کیفیات سے نکال کر معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ،میاں برادران کی قیادت میں تین برسوں کے دورا ن پا کستان امن خوشحالی اورروشنیوں کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو تاریخ کی کم ترین سطح پر لانا مسلم لیگ ن کا سنہری کارنامہ ہے،، ماضی کی نسبت آج کے پاکستان کو مختلف نظر سے دیکھا جا رہا ہے،امن امان کی صورتحال میں بہتری آنے پر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ میں سب سے اونچی سطح پر ہیں ،افراط زر میں کمی اور توانائی بحرانوں کے خاتمہ کیلئے بڑے منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔