counter easy hit

بجٹ سے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی،خان یوسف

Khan Yusuf

Khan Yusuf

پیرس(نمائندہ خصوصی)وفاقی بجٹ میں غریب طبقہ کو ریلیف اور دولت مند کو ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ، جس سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے غیر معمولی حد تک متوازن بجٹ پیش کر کے عام آدمی کی زندگی بدلنے کے نعرے کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ موقع ملا ہے کہ اس نے اپنا چوتھا بجٹ پیش کیا ہے ، جس سے یہ یقین پیدا ہو گیا ہے کہ ملک کے تمام شعبے قومی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں گے اور ملک خوشحالی کا عملی نمونہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعت کاروں اور تاجروں کو دی گئی غیر معمولی مراعات سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا اور ملک اقتصادی طور پر اپنے اہداف بروقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے گا۔