پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک معتدل اور مثالی بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اس سے بہتر بجٹ پیش کرنا ممکن ہی نہیں تھا۔ اْنھوں نے کہا کہ ہر سال وفاقی بجٹ کو ہدف تنقید بنانا اور حکومت کے فلاحی پروگراموں میں رخنہ اندازی اپوزیشن کا شیوہ ہے۔ عوام ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں اس لئے وہ اپوزیشن کے کسی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔