پیرس(نمائندہ خصوصی) طور خم سرحد پربلا اشتعال فائرنگ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے جذبے کے منافی ہے ،افغانستان کو پاکستانی فوجی کی شہادت کا حساب دینا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو جارحیت کا سامنا ہے ،مگر پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار ہے ،افغان فورسز کی بلا جواز اور بے معنی گولہ باری ناقابل برداشت ہے ،افغانستان کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہتا ہے یا کسی اور کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے