پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) نامساعد حالات کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اورترقی کی مخالف قوتیں حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں لیکن باشعور عوام نے اپوزیشن کی منفی سیا ست کو مسترد کردیا۔