پیرس(نمائندہ خصوصی) پانامہ ڈرامہ کے نام پر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے خود نااہل ہیں۔اس ریفرنس کا حشر بھی 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی کے جھوٹے الزمات جیسا ہو گا۔کوئی وزیراعظم کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیراعظم کو ایک ٹولے کی خواہش پر نہیں ہٹایا جا سکتا۔