پیرس(عمیر بیگ) مسلم لیگ کے قائدین اور وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک تعمیر وترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرک سیکرٹری خان یوسف نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں پاکستان ایک پرا من اور خوشحال ملک ہوگا اور اس کا مقصد کیلئے ملک سے ہشتگردی کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے جوانوں سے لے کر اعلی افسران نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے