counter easy hit

جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہو جائیں گی،خان یوسف

Khan Yusuf

Khan Yusuf

پیرس(نمائندہ خصوصی)ترکی میں فوجی بغاوت قابل مذمت جبکہ اس کے خلاف عوام کاکردارلائق تحسین ہے۔پاکستانی قوم بھی ترک عوام کی تقلید کرے توکبھی آمریت سر نہیں اٹھاسکتی۔ترک عوام کوسلام ہے جس نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی۔ ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بعض سیاستدانوں کاکردارجمہوری نہیں جموری ہے اس لئے آمریت کوسراٹھانے کاموقع ملتا ہے۔ موجودہ حکومت اور جمہوریت کے خلاف بھی کچھ لوگ سازشیں کررہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی