counter easy hit

نواز شریف ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ، خان یوسف

 Khan Yusuf

Khan Yusuf

پیرس(عمیر بیگ)مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے آہنی ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے ، سانحہ لاہور ہر پاکستانی کیلئے انتہائی کربناک اور دل سوز واقعہ ہے ، مشکل کی گھڑی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، کنٹینر پر چڑھ کر نفرت پھیلانے والوں نے ملک میں قانون شکنی کی افسوسناک روایات قائم کر دیں ،مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے آہنی ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے میڈیا سے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ،ماضی کی حکومتوں نے دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں کی لیکن وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف ملکی بقا اورسلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔