پیرس (عمیر بیگ ) حکومت ہر بحران سے نپٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سستی گیس سے صنعت کے پہیہ میں تیزی پیدا ہوگی قطر میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو روز گار ملے گا ،عوام ہجوم کی بجائے ہنر مند قوم کی شکل اختیار کررہے ہیں، ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے نمائندہ یس اُردو نے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آئے روز مختلف نوعیت کے بحرانوں سے واسطہ پڑرہاہے جس میں پاکستان کے اندرونی دشمنوں کا ہاتھ ہوتا ہے مسلم لیگ ن اور حکومت نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ہر نوعیت کے بحران کا مقابلہ کیا ہے، انہوں نے کہا اب وہ دن دور نہیں جب سستی گیس کی وجہ صنعت کا پہیہ زیادہ تیز رفتاری سے رواں دواں ہوگا، جس سے بیروز گاری کا خاتمہ اور گھر گھر خوشحالی کادور دورہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دورہ قطر کی وجہ سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روز گار کے مواقع دستیاب ہوں گے ،جس سے ایک لاکھ خاندانوں میں خوشحالی آئیگی اور پاکستان کے قومی خزانہ کو بھی اربوں ڈالرز رمبادلہ کی شکل میں دستیاب ہوں گے