فرانس(نمائندہ خصوصی) جنگ ستمبر کے شہدا نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا انہوں نے جو سر اٹھا کر جینے کا جو سبق دیا وہ آپریشن ضرب عضب کی شکل میں آج جاری و ساری ہے۔شہدا کے مقدس خون سے وعدہ ہے کہ ہم اپنے وطن عزیز پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اپنے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کو لٹیروں اور دہشتگردوں سے پاک کریں گے۔ اور پاکستان کے کسی اندرونی و بیرونی دشمن کو اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے. آج جنگ ستمبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہم شہدائے آپریشن ضرب عضب کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔