پنجاب بھر کے مظلوم و محروم طبقات بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں
پیرس(ایس ایم حسنین)خان زاہد اقبال،سابق صدر، پیپلز پارٹی ،فرانس نے یس اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کی پالیسیوں نے محروم طبقات اور ملازمت پیشہ مزدور طبقے کو پیپلز پارٹی کے اور قریب کردیا ہے۔ آج بھی پنجاب بھر کے مزدور پاکستان پیپلز پارٹی پر جان چھڑکتے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے ۔ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی مقبول جماعت بن کر ابھرے گی