پیرس(ایس ایم حسنین)سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس خان زاہد اقبال نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے جلسہ میں جیالوںکے جوش وخروش اور جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جیالوں کا جوشو خروش نہائت قابل تحسین ہے، عوامی سیلاب اب نہیں رکے گا شریفوں کی فرعونیت کو غرق کرکے دم لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے جیالے ہی حکومتوں کے مستقل کا فیصلہ ہمیشہ ہی سے کرتے آئے ہیں اور لاہور جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام کا سمندر پنجاب حکومت کی فرعونیت کیخلاف نکلنے کیلئے بے تاب ہے۔