خانیوال میں چوری کی واردات ہوئی تو مالک نے انوکھا کام کیا، کتے کو نہ بھونکنے کی سزا دیتے ہوئے گھر سے ہی نکال دیا۔
خانیوال: نواحی علاقے موضع شام کوٹ میں پالتو کتے کی شامت آ گئی۔ رات کے وقت چور ممتاز احمد کی ایک بھیڑ اور بکری لے اڑے مگر رکھوالی کرنے والا کتا لمبی تانے سوتا رہا۔مالک نے چوروں پر نہ بھونکنے پر اس کو علاقہ بدر کرنے کی سزا سنا دی۔ پالتو جانور نے بھرپور مزاحمت کی مگر ملازمین نے اس کی ایک نہ سنی۔ ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ملازمین نے اسے موٹر سائیکل پر بیٹھایا اور دوسرے علاقے میں چھوڑ آئے۔