واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
خان پور : خان پور کے قریب دو بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور اور رحیم یار خان منتقل کیا گیا ۔
خونی حادثہ خان پور میں دھریجہ پھاٹک کے قریب پیش آیا ، جس کے نتیجے میں دونوں بسوں کے شدید نقصان پہنچا ۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، متعدد مسافر بس میں پھنس گئے جنہیں مختلف حصے کاٹ کر باہر نکالا گیا ، زخمیوں اور لاشوں کو خان پور اور رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ حادثے کا شکار ایک بس گجرات سے کراچی اور دوسری کراچی سے لاہور آرہی تھی ۔ ایک بس میں طلبہ بھی سوار تھے ۔