counter easy hit

خان صاحب کی ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں دھوم۔۔۔کون سا بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا؟ پاکستانیوں کا سینہ فخر سے چوڑا کر دینے والی خبر

Khan's washed up all over the world once again - which big award got his name? News of Pakistanis proudly widening their chest

نیویارک(ویب ڈیسک) مسلم دنیا کے 500بہترین مردوخواتین کی نئی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں اور یہ جان کر پاکستانیوں کا سینہ فخر سے چوڑا ہو جائے گا کہ رواں سال مردوں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مسلم دنیا کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ خواتین کی فہرست میں امریکی کانگریس وومن راشدہ طالب مسلم دنیا کی سب سے بہترین خاتون قرار پائی ہیں۔قاہرہ کی ’دی امریکن یونیورسٹی‘ کے پروفیسر ایس عبداللہ شیلیفر نے اس فہرست میں عمران خان کو مسلم دنیا کی بہترین مرد شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 1992ءمیں میں ایک اخبار کا چیف ایڈیٹر تھا۔ اس وقت اگر میں یہ فہرست مرتب کرتا تو تب بھی میں پہلا نمبر عمران خان کو دیتا کیونکہ انہوں نے کرکٹ میں انتہائی شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شوکت خانم جیسا کینسر ہسپتال بنایا جہاں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے اور اب وہ 22سال کی طویل سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں۔ مسلم دنیا کے 500بہترین مردوخواتین کی نئی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 67برس کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے بھارت کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ” اپنے پیاروں کو مقبوضہ جموں کشمیر میں دو مہینے سے زائد غیر انسانی کرفیو میں دیکھنے والے کشمیریوں کی تکلیف کو سمجھتا ہوں ، اگر کسی نے ایل او سی پارکی تو بھارت کے بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلے گا چاہے اس کا مقصد انسانی مدد یا کشمیریوں کی جدو جہد کو سپورٹ کرنا ہی ہو ،بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہدکواسلامی دہشتگردی قراردینے کی کوشش کرتاہے،یہ اقدام بھارت کو کشمیریوں پرجبر اور تشدد بڑھانے اور ایل او سی پر حملہ کرنے کیلئے عذرفراہم کرے دگا ۔“

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website