کھاریاں(چوہدری جاوید وڑائچ سے)کھاریاں خشک سردی کا تسلسل جاری شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے موسمی امراض کے متاثرین میں اضافہ تفصیلات کہ مطابق خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہورہا ہے اور بچے ،بوڑھے ،نوجوان ،نزلہ زکام ،کھانسی ،اور بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹر حضرات کا کہنا کہ اپنے آپ اور خصوصا بچوں کو گرم کپڑوں میں لپیٹ کرر کھیں تاکہ آپ کا پیسہ اور جان بڑی مشکل سے بچ سکے