کھاریاں(تحصیل رپورٹر)کھاریاں شہر کے اکلوتے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاریاں میں پڑھے لکھے پنجاب کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ،ہر سال تعلیمی بجٹ میں اضافہ کے دعویدار وفاقی و پنجاب حکومت کے وزراء راگ الاپنے کے باوجود تحصیل ہیڈ کوارٹر کے اکلوتے گورنمنٹ بوائز ہ بائی سکول میں طلباء کیلئے سہولیات نا پید ہوگئیں طلباء شدید گرمی کی لہر میں بھی طلباء کھلے گراؤنڈ کی دھوپ میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور‘وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم کے بڑے بڑے دعوؤں کی قلعی کھل گئی تعلیمی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کرنے والوں نے اپنی جیبیں گرم کرنے کیلئے طلباء کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کے بڑے بڑے تعلیم دوستی کے دعوے اورعلی الصبح دورے بھی اس ضمن میں بالکل بے سود ثابت ہورہے ہیں تفصیلات کے مطابق کھاریاں شہر کے اکلوتے گورنمنٹ بوائز سکول میں طلباء کیلئے سہولیات نا پید ہوگئیں بچے شدید گرمی میں بھی کھلے آسمان تلے تپتی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے نہ پینے کاصاف پانی نہ ہی سر چھپانے کیلئے چھت کیا وزیراعلیٰ پنجاب کے پڑھے لکھے پنجاب اور تعلیم دوستی کی زندہ مثال ہے اس ضمن میں ایم این اے چوہدری عابدرضاکوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کا بھی کردار دیکھنے میں نہیں آرہا ڈی سی او گجرات جن کو علی الصبح سکولوں کے دورے کرنے کا جنون سوار ہے لیکن وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہورہے ہیں کھاریاں کے اکلوتے سکول کی یہ حالت ہے تو پھر گردونواح کے دیہاتوں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے والدین کا کہنا ہے کہ کم از کم سکول کی حالت زار کو بہتر بنایاجائے فرنیچر اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں کیونکہ بچے شدید گرمی میں بھی اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں ۔