کھاریاں(ڈاکٹر محمد ارشد چوہدری)کھاریاں میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، افسران بالا کا برائے نام کاروائیاں کرنا عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے،تاجروں کی اکثریت زائد قیمیتیں وصول کتنے کے ساتھ ستھ ناقص اور غیر معیاری اشیاء صحت کے حوالے سے سخت نقصان دہ ہیں،ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، ہر آئٹم میں دو نمبری کی جا رہی ہے،ہر دوکاندار کے اپنے ہی ریٹ ہیں جو جس کے من میں آئے وہ کر رہا ہے،روزانہ کی استعمال اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،غریب پریشان حال ہے کہ جائے تو کہاں جائے، کوئی ان تاجروں کو پاچھنے والا نہیں ، عوام کی جان کو بے رحم اور منافع کی ہوس میں ڈوبے تاجروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، اہلیاں کھاریاں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کا فوری نوٹس لیں۔