counter easy hit

خریف ، فصلوں کا پیداواری ہدف گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھا دیا گیا

Kharif crops production

Kharif crops production

ملک میں فصلوں کی بہترین پیداوار کیلئے وافر مقدار میں پانی اور کھاد موجود ہیں :وفاقی وزیر خوراک سکندر بوسن
اسلام آباد (یس اُردو) خریف کے سیزن میں گنا ، چاول ، مکئی اور دال مونگ کی پیداوار کا ہدف گذشتہ سال کے مقابلے بڑھا دیا گیا ۔ وزیر خوراک سکندر بوسن کا کہنا ہے کہ ملک میں وافر مقدار میں پانی اور کھاد موجود ہیں ۔ وفاقی کمیٹی برائے زراعت نے خریف کی فصلوں کا ہدف طے کر دیا ہے ۔ گنے کا پیداواری ہدف 6 کروڑ 75 لاکھ ٹن ، چاول 68 لاکھ ٹن ، مکئی 46 لاکھ ٹن اور دال مونگ کا پیداواری ہدف 1 لاکھ 11 ہزار ٹن رکھا گیا ۔ وفاقی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس سے خطاب میں وزیر خوراک سکندر بوسن کا کہنا تھا کہ خریف سیزن کے لئے ملک میں وافر مقدار میں پانی اور کھاد موجود ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ سیزن کی مختلف فصلوں کا پیداواری ہدف گذشتہ سال کے مقابلے بڑھا دیا گیا