اطلاع برائے ختم قل خوانی شریف، چوہدری محفوظ الحق قادری کاختم قل شریف کل بروز جمعرات جامع مسجد گائوں ببانیاں لالہ موسیٰ میں ادا کی جائیگی،
لالہ موسیٰ(مانیٹرنگ رپورٹ) اطلاع برائے ختم قل خوانی شریف، چوہدری محفوظ الحق قادری کاختم قل شریف کل بروز جمعرات جامع مسجد گائوں ببانیاں لالہ موسیٰ میں ادا کی جائیگی، ۔گذارش برائے فاتحہ خوانی دعائے بخشش و مغفرت وبلندی درجات ۔اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی نائب صدر جانشین شیخ القرآن حضرت صاحبزادہ پیرمفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی اشرفی سمنانی صاحب حفظہ اللہ تعالی اور چوھدری مقصود احمد مکی مدنی صاحب اور جمعیت علماء پاکستان نورانی ضلع اوکاڑہ کے چیف آرگنائزر چوہدری محبوب علی قادری صاحب کے بڑے بھاٸی اور علامہ حامد سبحانی اوکاڑوی کے ماموں جان چوھدری محفوظ الحق قادری قضاۓ الہی سے انتقال فرما گئے تھے۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ان کی قل خوانی کا ختم شریف کل مورخہ 14 نومبر بروز جمعرات صبح 9بجے سے 11 بجے تک لالہ موسٰی (گجرات)
گاٶں ببانیاں کی جامع مسجد میں ہوں گے ۔تمام احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔طالب دعا چوہدری محمد انس قادری ، چوہدری وارث علی