پشاور میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی درمیان سی پیک کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں احسن اقبال نے پرویز خٹک کو مغربی روٹ پر فاسٹ ٹریک پر کام کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پارٹی لیڈرز کااجلاس بلا کر سی پیک پر ان کے خدشات دور کریں گے، جبکہ انہیں سی پیک کے تحت ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد سے بھی آگاہ کریں گے ۔
احسن اقبال نے وزیر اعلی پرویز خٹک کو سی پیک کے مغربی روٹ پر فاسٹ ٹریک پر کام کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ سی پیک کے حوالے سے وفاق کی کمٹمنٹ پر عمل درآمد فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تین صنعتی پارک کو سی پیک میں شامل کرنے کی سفارشات بھیجی ہیں، پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ وفاق کی جانب سے سے جو یقین دہانی کی گئی ہے وہ عملی طور پر نظر آنی چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا مغربی روٹ حصہ ہونا عملی طور پر نظر آنا چاہیئے، اور مغربی روٹ پر وہ تمام سہولیات ہونی چاہئیں جو مشرقی روٹ پر دسیتاب ہوں گی۔