وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی خصوصی درخواست پر پاکستان کی اعزای شہریت کے لیے پیشکش کی
پشاور (یس اُردو) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت کی پیشکش کی ہے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی اور انہیں سیمی خان مخاطب کرتے ہوئے پشتو زبان میں پخیر راغلے بھی کہا ۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اعزازی شہریت کی پیشکش پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی خصوصی درخواست پر کی ہے