وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا احتجاج کرنے آرہے ہیں تو دیگر افراد کی طرح تصور ہوں گے، احتجاج کی صورت میں وزیراعلیٰ کو گھومنے کی آزادی نہیں ہو گی۔
آئی جی پولیس خیبر پختوانخوا کی جانب سے مراسلے کے جواب میں وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ احتجاج کرنے آرہے ہیں تو دیگر افراد کی طرح تصور ہوں گے۔
احتجاج کی صورت میں وزیراعلیٰ کو گھومنے کی آزادی ہوگی نہ ہی مسلح گارڈ ز ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔آئی جی کے مراسلے میں کہا گیا وز یر اعلی خیبر پختونخواہ کی اسلام آباد آمد پر سرکاری پروٹوکول دلوانے کی درخواست کی گئی تھی ۔