counter easy hit

خواجہ احمد حسان کی نااہلی ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کردیئے

Khawaja Ahmad Hassan

Khawaja Ahmad Hassan

لاہور کے میئر کے امیدوار سرکاری عہدے پر فائز رہے ، کوئی امیدوار سرکاری عہدہ چھوڑنے کے بعد دو سال تک الیکشن نہیں لڑسکتا :درخواست گزار
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لیے درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی درخواست پر سماعت کی ۔ شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں خواجہ احمد حسان چیئرمین یونین کونسل بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ خواجہ احمد حسان سرکاری عہدے پر فائز رہے ہیں ۔ درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سرکاری عہدے پر فائز رہنے والے کوئی عہدیدار دو برس تک انتخاب نہیں لڑسکتا ۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ خواجہ احمد حسان نے دو برس کی میعاد مکمل ہونے سے قبل ہی انتخاب لڑا اس لئے ان کو نااہل قرار دیا جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد 31 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔