Ajiz Dhamrah, PPP
پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان کا وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف جیسے وزیروں نے ہی تو نوازشریف کو ڈبویا ہے، سینیٹر عاجز دھامراہ ۔۔ ملک کی وزارت خارجہ بھی خواجہ آصف کے سپرد ہے، اللہ خیر کرے،۔ خواجہ آصف کو پتا ہے کہ آصف علی زرداری شیروں کا شکار کرتے ہیں، اس لیے وہ گھبرا گئے ہیں، سینیٹر عاجز دھامراہ ۔۔ نوازلیگ وزراء کو اپنا مستقبل بھی نوازشریف جیسا لگ رہا ہے اس لیے زبان ان کے بس میں نہیں رہی، سینیٹر عاجز دھامراہ ۔۔ خواجہ آصف گھبرائیں نہیں، اگلے انتخابات کے بعد پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے ، سینیٹر عاجز دھامراہ جاری کردہ شعبہ اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی سندھ