نیویارک: سیکرٹری جنرل ابوالغیث نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش اور دنیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے نیویارک میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لئے بات چیت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں نیویارک میں موجود وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا، سیکرٹری جنرل ابوالغیث نے دنیا میں امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں قابض افواج کےبچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر اتفاق کیا۔ ادھر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے کرغستان کے ہم منصب ارلان عبداللہ سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماوں میں کاسا منصوبے سمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اتفاق کیا گیا۔