counter easy hit

خواجہ آصف نے ایسی بات کہہ دی کہ حکمران جماعت بھی حیران رہ گئی

Khawaja Asif said such a thing that the ruling party was surprised too

پشاور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سونامی والوں نے پہلے ایک صوبے کو ڈبویا، اب پورے ملک کو ڈبو رہے ہیں. ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ یہاں آتے ہوئے راستے میں بی آرٹی اور 5 ارب درختوں کا سوچ رہے تھے، یہاں آ کر دیکھا تو نہ بی آرٹی مکمل تھا اور نہ 5 ارب درخت موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ 21 سال پہلے پاکستان کو نوازشریف نے ایٹمی قوت بنایا، عالمی دباؤ کے باوجود اربوں ڈالر ٹھکرا کر ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا. انھوں نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آئی ایم ایف چلے گئے، لیکن خودکشی نہیں کی، نواز شریف پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے قائد کو سزاووٹ کوعزت دینے پر دی جارہی ہے. خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں بند کیا، لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، نواز شریف نے فاٹا کےعوام کو شناخت دی. سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں، کے پی اور سابق فاٹا نے بھی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں، شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے.دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا جیل میں بیٹھا ہے، ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہم کیوں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کبھی گلہ نہیں کیا میرا کوئی فون نہیں سنتا ہے، مودی اور واجپائی نواز شریف کے پاس چل کر آئے تھے، یہ وہی مودی ہے جو حکمرانوں کا فون نہیں سن رہا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے پابندیوں کے باوجود ہاتھ نہیں پھیلائے، نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت ہوگی تو ملک کا یہی حال ہوگا، ملک میں جب حکمران چور تھے تو ڈالر نیچے کیوں آرہا تھا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آپ سے این آر او مانگ کون رہا ہے، جو خود ہر بات میں کسی کے اشاروں کا محتاج ہو وہ کسی کو این آر او کیا دے گا، تمہاری وزرا کی بیٹنگ لائن ایک لمحے میں درہم برہم کردی جاتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ریاست پر حملہ ہوا تو ریاست کا سربراہ خاموش کیوں تھا، لیڈر آف دی ہاؤس کہاں غائب ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ قت یاد ہے جب نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا، نواز شریف نے قوم کو فوج کے ساتھ کھڑا کیا اسی لیے آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website