وفاقی وزیر پانی و بجلی نے دوستوں سمیت نہر میں نہا کر خوب لطف اٹھایا ، ایس ایچ او موترہ کی کارروائی سے معذرت
سیالکوٹ (یس اُردو ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے دفعہ 144 کو نظر انداز کرتے ہوئے نہر میں ڈبکیاں لگائیں اور خوب لطف اندوز ہوئے ، ایس ایچ او موترہ چھٹی کے مزے لوٹتے رہے اور یہ کہہ کر کارروائی سے معذرت کر لی کہ وہ تو اس روز چھٹی پر تھے اگر وہ ڈیوٹی پر ہوتے تو ضرور کارروائی کرتے ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف گرمی کی شدت سے تنگ آ کر موترہ نہر پر جا پہنچے جہاں انہوں نے نہر میں چھلانگ لگا کر خوب لطف اٹھایا ۔ ایس ایچ او موترہ کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ تو چھٹی پر تھے اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتے اور وہ ڈیوٹی پر ہوتے تو ان کے خلاف ضرور کارروائی کرتے ۔