سیالکوٹ: خواجہ آصف ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے بکرے کا صدقہ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات کا دن آن پہنچا ہے اور ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اور لوگ بھی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکل پڑے ہیں۔ووٹرز میں انتخابات کے حوالے سے شدید جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے، اب تک مختلف سیاسی رہنما بھی اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ تاہم ن لیگ کے رہبما خواجہ آصف ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے صدقہ دیں گے اور اس کے بعد ووٹ کاسٹ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر 5 سفید رنگ کے بکرے پہنچا دئیے گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے پولنگ اسٹیشن جانے سے قبل بلائیں ٹالنے کے لیے صدقہ دیا،یاد رہے حقلہ این اے 73 سیالکوٹ سے ن لیگ کے خواجہ آصف اور پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار مد مقابل ہوں گے۔
دونوں امیدواروں میں کانٹا دار مقابلہ ہو گا۔ 2013ء کے انتخابات میں یہاں سے خواجہ آصف منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ پانچ سال بعد عوامی فیصلے کا وقت آگیا،۔کون حکومت بنائے گا، کون اپوزیشن میں جائے گا۔ الیکشن 2018ء میں 10 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ آج یعنی پولنگ کے روز موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی ہے، صحافی بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لے جاسکتے ، ویڈیو کیمرے کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کے اندر کی ویڈیو بناسکیں گے۔ ک میں پرامن انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنانے کےلئے پاک فوج بھی پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہے۔اور اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ پُرامن ماحول کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان رابطہ ہے۔