پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی ملک و قوم کا فخر اور فلاحی شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والوں کیلئے ایک روشن مینارکی حیثیت رکھتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ حنیف رٹوی نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے اپنے عظیم مشن سے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔