counter easy hit

آپریشن کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے، خواجہ خاور رشید

 Khawaja Khawar Rashid

Khawaja Khawar Rashid

لاہور(پ ر) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین خواجہ خاور رشیدنے پی آئی اے ملازمین کا ہڑتال موخرکر کے قومی اےئر لائن کے فلائٹ آپریشن کو مکمل بحال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے،آپریشن بحالی سے بزنس کمیونٹی اور عام شہریوں کو در پیش سفری مشکلات کا ازالہ ہو گا اور دوسری اےئرلائن کی اجارہ دار ی بھی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیاست کے نام پر حکومت کو بلیک میل کر رہے تھے۔آپریشن بحالی کے بعدپی آئی اے کا معاملہ باعزت طریقے سے حل ہو جائے گا۔خاور رشید نے مزید کہا کہ ہڑتال کو فسادمیں تبدیل کرنے کی بجائے ،مشاورت کے ساتھ معاملات کو سلجھانا ایک اچھی پیش رفت ہے کیونکہ قومی ادارہ کو تین سو ارب سے زیادہ کا نقصان پہنچ چکا ہے ہڑتال نے نقصانات کو ناقابل تلافی بنا دیا ہے۔