کراچی…….سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ اسمبلی احاطے میں مسمار کیے جانے والے کوارٹرز کے مکینوں سے وعدے پورے نہیں کئے گئے ۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خاوجہ اظہار نے کوارٹرز کے متاثرین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وہ ہر مظلوم کے ساتھ ہیں۔خواجہ اظہار نے اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سے وعدے پورے نہیں کئے گئے ۔کوارٹرز میں نہ بجلی فراہم کی گئی ہے نہ گیس۔انھوں نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھاتے رہینگے۔