ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا کے خطیب اظہر عباس سیالوی اور اُن کے دوست واحباب کی جانب سے خواجہ قمر الدین سیالوی چستی کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں مسجد البلال ویانا میںچار جولائی بروز ہفتہ کو ایک پُر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی ، رفاہی ،سپورٹس ، تاجر برادری اور صحافی حضرات نے بھی شرکت کی اور پاکستان عوامی تحریک یونان کے پریس سیکرٹری چوہدری محمد اشفاق آف اولکھ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
افطار ڈنر سے قبل ایک مختصر سی زکر محفل کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا آغاز سید عبدالرحما ن شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اورنعت شریف پڑھنے کی سعادت عامرصدیق،سید عبدالرحمان شاہ اور غلام مصطفی نعیمی نے حاصل کی۔
ختم شریف حافظ محمد مبشر نے پڑھا اور اجتمائی دعاکرائی ۔مسجد البلال ویانا کے خطیب اظہر عباس سیالوی نے آخر میں خواجہ قمر الدین سیالوی چستی کے سالانہ عرس کی مناسبت سے مختصر خطاب فرمایا ۔نماز مغرب کے بعد حاضرین کو ڈنر پیش کیا گیا۔