لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا جہاں پر مختلف بینکو ں کی ٹرانزکشنز ملیں ،وہاں ان کا ایک کاروباری پارٹنر شاہد بٹ بھی ان کے خلاف بیان دینے کیلئے تیار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سعد رفیق کے خلاف ہونے والی انوسٹی گیشن میں بڑی اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہیں، ایک اہم ڈویلپر جو کہ پیراگون میں بھی ان کے ساتھ تھا اور اس کی ایک اپنی سوسائٹی بھی ہے ، اس نے ایک بھاری رقم سعد رفیق کو دی تھی، وہ رقم کس مد میں دی گئی تھی، اس حوالے سے اس نے بیان دینے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی بیان تو وہ دے چکا ہے ، مزید انوسٹی گیشن میں وہ اس حوالے سے اہم ترین گواہ کی صورت میں پیش ہو سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ندیم ضیا کے حوالے سے بھی کئی اہم ثبوت اور وہ کس سے رابطے میں ہے اور وہ ایک غیر ملکی سم کا استعمال کر رہا ہے ، اس کے ثبوت بھی اداروں نے حاصل کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ندیم ضیا غیر ملکی سم کے ذریعے کس طرح اپنی فیملی کے ساتھ رابطو ں میں ہے اور اپنی فیملی کے ساتھ رابطوں کے ساتھ ساتھ ندیم ضیا خواجہ بردران کے کن قریبی لوگوں کے ساتھ رابطوں میں ہے ، اس حوالے سے بھی اداروں نے اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیراگون سٹی کے ندیم ضیا کی گرفتاری جلد متوقع ہے جبکہ خواجہ برادران کے قریبی ساتھی شہزاد وحید کے حوالے سے بھی کس طرح اسے لندن سے لایا جا سکتا ہے کام شروع ہو گیا ہے ۔