چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق خود بات کریں، انہیں قانون کا بہت پتہ ہے، خواجہ صاحب کی دھواں دار تقریر ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات بل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا سعد رفیق سے مکالمہ ہوا۔ جسٹس ثاقب نثار کاکہنا تھا کہ پرویز صاحب بھی تقریر کرتے ہیں ان کی تقریر دھیمی ہوتی ہے، وہاں جب آپ تقریر کرتے ہیں تو کوئی جواب دینے والا نہیں ہوتا، یہاں ہم ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ میں نہیں یہاں آپ بول سکتے ہیں۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ مت کھودیے ایسے گڑھے میں کہ ادارے آنے والی نسلوں کو انصاف دینے کے قابل نہ رہیں،میرے ادارے کے باہر کوئی میڈیا ٹاک نہیں ہوگی ،میرے ادارے کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتامگر جو کچھ ہم سے متعلق کہا جاتا ہے،ہمیں میسج مل جاتاہے،ہم حوصلہ دکھارہے ہیں اور دکھاتے رہیں گے، بڑوں کی شان میں فرق نہیں پڑتا۔